ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عزیز الرحمن رکن الدین ندوی بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے نئے صدر منتخب، عُمیر رکن الدین کا ہوا جنرل سکریٹری کے عہدہ پر انتخاب

عزیز الرحمن رکن الدین ندوی بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے نئے صدر منتخب، عُمیر رکن الدین کا ہوا جنرل سکریٹری کے عہدہ پر انتخاب

Mon, 16 Nov 2020 12:48:48    S.O. News Service

بھٹکل 16 نومبر(ایس او نیوز) مولوی عزیز الرحمن رکن الدین ندوی اب بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن  کے صدر منتخب ہوئے ہیں جبکہ عُمیر سعید رکن الدین جنرل سکریٹری کے اہم عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔

بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے نئی عہدیداران کی انتخابی کاروارئی اتوار 15 نومبر بعد نماز عشاء مجلس اصلاح و تنظیم ہال میں منعقد ہوئی جس میں  فیڈریشن کے  20 اسپورٹس سینٹروں کے نمائندے موجود تھے۔  الیکشن کمشنر عمیر سعید رکن الدین کی صدارت میں ہوئے انتخابات میں  تقریباً تمام  عہدوں کا انتخاب بالاتفاق رائے عمل میں آیا۔

نئے عہدیداران کی مکمل لسٹ اس طرح ہے:
صدر: عزیز الرحمن رکن الدین ندوی (لبیک نوائط  اسوسی ایشن)
نائب صدر اول:  اسماعیل انجم گنگاولی ندوی ( کوسموس اسپورٹس سینٹر)
نائب صدر دوم: محمد ساجد مصباح (مدینہ ویلفیر سوسائٹی)
جنرل سکریٹری: عُمیر سعید رکن الدین (حنیف  ویلفیر اسوسی ایشن)
 سکریٹری: مولوی وصی اللہ ڈی ایف ندوی  (الفلاح یوتھ سروس آرگنائزیشن)
محاسب: افضل محتشم (عمر اسٹریٹ فرینڈس اسوسی ایشن )
خازن:  مولوی میراں پوتے ندوی (کوسٹل کنگ ویلفیر اسوسی ایشن)

خیال رہے کہ  فیڈریشن کی  سابقہ کمیٹی کی میعاد میں حال ہی میں دستور میں ترمیم کی گئی ہے جس میں فیڈریشن  میں شامل ہونے والے نمائندوں کے لئے  47 سال سے کم عمر کا   ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ فیڈریشن میں حال ہی میں مزید دو اسپورٹس سینٹروں (موسیٰ نگر  علاقہ کا کوسٹل کنگ ویلفیر اسوسی ایشن اور محی الدین اسٹریٹ کے ینگ اسٹار ویلفیر اسوسی ایشن) کو نمائندگی دی گئی ہے، جس کے ساتھ ہی  فیڈریشن میں شامل اسپورٹس سینٹروں کی تعداد بڑھ کر اب 21 ہوگئی ہے۔

بھٹکل کے مختلف علاقوں کے اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل بھٹکل مسلم یوتھ  فیڈریشن  کے  ذریعے  نوجوانوں کی ذہنی، فکری اور جسمانی نشونما کے ساتھ اُن کے اندر قوت ارادی اور صالح قیادت کے فروغ کی کوشش کی جاتی ہے۔قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل   کے زیر سرپرستی   اس ادارہ کا قیام 1993 میں عمل میں آیا تھا اور تب سے لے کر اب تک فیڈریشن شہر میں حالات کو  پرامن بنائے رکھنے  سمیت   مختلف سماجی و ملی  کاموں میں متحرک ہے۔


Share: